آئی سی سی وفد کا دورہ نیشنل اسٹیڈیم؛ ریکارڈ بورڈز پر رک کر ارکان کیا کرتے رہے؟

چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آئی سی سی وفد پاکستان پہنچا ہے



کراچی:

چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے دورے پر آئے آئی سی سی کے وفد کے ارکان نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ریکارڈز بورڈ میں گہری دلچسپی لی۔

اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کے دورے کے دوران آئی سی سی کے وفد کے ارکان ریکارڈ بورڈز کے پاس جا کر رک گئے۔

آئی سی سی وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کے اندر لگے مختلف دلچسپ ریکارڈ بورڈز کو غور سے دیکھا اور وہاں اپنی تصاویر بھی بنائیں۔

قبل ازیں، آئی سی سی کے 5 رکنی وفد نے جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا جبکہ پی سی بی حکام اور تعمیراتی کمپنی کے ذمہ داران نے وفد کو جاری تزئین و آرائش کے حوالے سے کام اور اس کی رفتار سے آگاہ کیا۔

آئی سی سی کے وفد کے ارکان نے زیر تعمیر پانچ منزلہ عمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ کرنے سمیت میڈیا سینٹر میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا جبکہ میڈیا گیلری کا بھی دورہ کیا۔

چیمپیئنز ٹرافی میں 19 فروری کو افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں طے ہے جبکہ ایونٹ کا پہلا میچ اسی روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، نیشنل اسٹیڈیم ٹرافی کے تین میچز کی میزبانی کرے گا۔

اوینٹ سے قبل سہ فریقی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں 12 فروری کو پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ اور 14 فروری کو ہونے والا فائنل بھی کراچی میں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں