ٹرمپ نے کیلیفورنیا میں خوفناک آتشزدگی کی مضحکہ خیز وجہ بتا دی

لاس اینجلس کے جنگل میں لگنے والی آگ نے خوفناک صورت حال اختیار کرلی


ویب ڈیسک January 09, 2025

اپنے مضحکہ خیز بیانات کی وجہ سے شہرت رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کیلیفورنیا کے جنگل میں لگنے والی آگ کی حیران کن وجہ بتادی۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلیفورنیا کے گورنر نیوزوم کو جنگل کی آگ کا ذمہ دار ٹھہرا دیا۔

نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ کیلیفورنیا کے گورنر نے کیلیفورنیا کے عوام کی پروا کرنے کے بجائے ایک مچھلی کو بچانے کی کوشش کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ کیلیفورنیا کے گورنر نے لاس اینجلس کی آگ بجھانے کے لیے کم پانی دے کر سمیلٹ نامی مچھلی کی حفاظت کرنے کی کوشش کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گورنر نیوزوم نے پانی کی بحالی کے اعلامیے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا اگر کیلیفورنیا میں بہنے کے لیے مزید پانی پمپ ہو جاتا تو اتنی تباہی نہ ہوتی۔

نومنتخب امریکی صدر نے کیلیفورنیا کے گورنر نیوزوم پر زور دیا کہ وہ کیلیفورنیا میں پانی کو پمپ کرنے کی اجاز دیدیں تاکہ آگ سے ہونے والے نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں