سری لنکا؛ توہینِ اسلام پر بدھ رہنما کو قید کی سزا

سری لنکا کے بدھ مت کے رہنما کو پہلے بھی اسی الزام میں سزا دی جا چکی ہے


ویب ڈیسک January 09, 2025
بدھ رہنما کو مذہبی اشتعال انگیزی پر 4 سال قید کی سزا میں ضمانت پر تھا

سری لنکا میں ایک بدھ رہنما کو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف مذہبی نفرت پھیلانے کے الزام میں 9 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ مت رہنما گالاگوداتے گناناسارا اشتعال انگیز بیانوں اور نفرت آمیز تقاریر کے لیے بدنام ہیں۔

مذہب اسلام کی توہین اور مسلمانوں کے خلاف کی گئی ایک اشتعال انگیز تقریر پر ان کے خلاف مقدمہ قائم کیا گیا تھا۔

مقدمے کی سماعت کے دوران ٹھوس شواہد اور اعتراف جرم کے باعث عدالت نے بدھ رہنما کو مذہبی نفرت پھیلانے کے الزام میں 9 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی انہی بدھ رہنما مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر 4 سال کے لیے جیل بھیجا گیا تھا۔

تاہم وہ پیرول پر رہا ہو کر واپس آگیا تھا اور ایک بار پھر نفرت آمیز تقریر کے مرتکب ہوا۔

مسلم رہنماؤں توہین مذہب کے بار بار مرتکب عادی مجرم کو معمولی سزا پر احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں