لاہور میں آئی جی پنجاب کے گھر کے قریب ڈکیتی کی واردات
لاہور میں واقع نجی ہاؤس سوسائٹی میں واقع آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے گھر کے قریب ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ذاتی گھر کے قریب ڈکیتی ہوئی اور مسلح افراد ملازمین سے موبائل فون اور نقدی چھین لی۔
پولیس نے ایمرجنسی کال پر فوری ایکشن بھی لیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ گھر آئی جی پنجاب کے ذاتی گھر کے سامنے واقع ہے، جہاں واردات صبح ساڑھے 5 بجے ہوئی۔
ڈاکو عقبی راستے سے گھر میں داخل ہوئے اور چوکیدار و 2 خانساموں کو یرغمال بناکر ایک کمرے میں بند کر کے موبائل و نقدی چھین لیے۔
پولیس کے مطابق ڈاکو ایک خانساماں کو دوسرے کمرے میں لے کر گئے تو اس نے شور مچادیا جس پر ایک ملازم نے کال کردی۔ کال پر پولیس نے فوری ریسپانڈ کیا اور ملزمان فرار ہو گئے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کاہ کہ ڈکیتی نہیں ہوئی ڈکیتی کی کوشش کی گئی،پولیس نےبروقت واردات ناکام بنائی۔مقدمہ درج کیا جا رہا ہے،جلد ملزمان کو ٹریس کر لیا جائے گا۔