تیسری میٹنگ بہت جلد توقع کر رہے ہیں، عرفان صدیقی

واٹس ایپ گروپ پر ایک ٹکر بھیج دیتے ہیں وہ سارے بغیر تحقیق کے چلانا شروع کر دیتے ہیں, فواد چوہدری


مانیٹرنگ ڈیسک January 10, 2025

اسلام آباد:

رہنما مسلم لیگ (ن) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ہماری 2 میٹنگز بڑے اچھے ماحول میں ہوئیں، اچھی توقعات کے ساتھ ہوئیں، تیسری میٹنگ ہم بہت جلد توقع کر رہے ہیں۔

لیکن آپ دیکھ رہے ہیں کہ ہر طرف ایک بحث شروع ہے کہ جو پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی ہے اس کی اب تک ملاقات نہیں ہو پائی خان صاحب سے تو اس میں مجھے یہ کہنے میں کوئی بار نہیں ہے کہ یہ چیز ہمارے مشترکہ اعلامیہ میں شامل تھی۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہماری کمیٹی نے اس سے اتفاق کیا تھا کہ آپ کو ملاقات کا موقع فراہم کیا جائے گا تاکہ آپ نے جو بھی ہدایات لینی ہیں مشاورت کرنی ہے وہ کر کے آئیں۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ایشو یہ ہے کہ واٹس ایپ گروپ پر ایک ٹکر بھیج دیتے ہیں وہ سارے بغیر تحقیق کے چلانا شروع کر دیتے ہیں، کل عمران خان سے گھر والوں کی سب کی ملاقات ہو گئی تھی۔

اس سے پہلے وکلا کی ملاقات اس وجہ سے منسوخ کی تھی کہ مذاکراتی کمیٹی کی میٹنگ ہوگی، آج مجھے فیصل نے یہی بتایا تھا کہ انھوں نے سپرنٹنڈنٹ جیل سے بات کی تھی اوران سے کہا تھا کہ مذاکراتی کمیٹی کی میٹنگ کی آج اجازت ہوگی تو بتا دیں یا اجازت ہے تو بتا دیں تو انھیں جیل حکام نے بتایا کہ انہیں ملاقات کی اجازت نہیں ملی، اس لیے وہاں پر نہیں گئے۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں دونوں سائڈوں کو تحمل سے سوچنے کی ضرورت ہے، مذاکرات ہی حل ہے اور کیا حل ہے؟۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں