چیمپئنز ٹرافی؛ کون سی ٹیم کب پاکستان آئے گی؟

ایونٹ کا آغاز 19 سے فروری سے ہوگا جبکہ فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا

پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد فروری کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگی۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق چمپئنز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں فروری کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچیں گی، دونوں ٹیمیں میزبان ملک کیساتھ کراچی اور لاہور میں مقابلہ کریں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں شریک 8 ٹیموں کے پریکٹس میچز 12 سے 18 فروری تک کھیلے جائیں گے، بعدازاں ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

تمام پریکٹس میچز لاہور، کراچی اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: چیمئنز ٹرافی کے میچ کا بائیکاٹ، جنوبی افریقا، انگلینڈ اور آسٹریلیا میں آوازیں کیوں اٹھنے لگیں؟

اسی طرح دیگر ممالک میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں 10 فروری کے بعد لاہور پڑھاؤ ڈالیں گی، پڑوسی ملک افغانستان کی ٹیم بھی فروری کے دوسرے ہفتے میں کراچی آئے گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ہر ٹیم کو 2 آبشنل پریکٹس میچز دے گی، ٹیمیں پریکٹس میچز کھیلنے یا نہ کھیلنے کے بارے میں آئی سی سی کو براہ راست آگاہ کریں گی۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ انگلینڈ، افغانستان کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کرے، مگر کیوں؟

واضح رہے کہ آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

 

Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }