پائپ لائن کی مینٹیننس، کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس بند

گیس کی فراہمی ایک گھنٹے کے لیے معطل رہے گی، سوئی سدرن گیس


ویب ڈیسک January 10, 2025

کراچی میں پائپ لائن کی مینٹیننس کے باعث مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

سوئی سدرن گیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیپلزچورنگی  کے قریب گیس پائپ لائن کی مینٹیننس کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ یہ کام دوپہر2 سے 3 بجے کے دوران سرانجام دیا جائے گا۔ مینٹیننس کے کام کے دوران گیس کی ترسیل  ایک گھنٹے کے لیے معطل رہے گی۔

ترجمان کے مطابق گیس بندش سے متاثر ہونے والے علاقوں میں گارڈن، جمشید روڈ، پی ای سی ایچ ایس، لائنز ایریا اور اطراف کے علاقے شامل ہیں۔ اس سلسلے میں صارفین کو درپیش آنے والی تکالیف کے لیے ادارہ معذرت خواہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں