اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ کی آفیشل ویب سائٹ لانچ

سائلین ویب سائٹ سے اپنے کیسز کی تفصیلات دیکھ سکیں گے، چیف جسٹس عامر فاروق


ویب ڈیسک January 10, 2025

اسلام آباد:

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی آفیشل ویب سائٹ اور لائبریری کا افتتاح کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں آفیشل ویب سائٹ اور سنٹرل لائبریری کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آج جوڈیشری کے لیے یادگار دن ہے، ہم نے ڈسڑکٹ جوڈیشری کو ڈیجیٹل کردیا ہے، ویب سائٹ سے سائلین کو سہولت میسر ہوگی، اوور سیز پاکستانی بھی ویب سائٹ سے اپنے کیسز کی تفصیلات دیکھ سکیں گے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ سے زائد کیسز نمٹا دیے گئے ہیں، سال 2024 ایک لاکھ 19 ہزار کیسز نمٹائے گئے ہیں، گزشتہ سال ڈسڑکٹ جوڈیشری نے 82 ہزار سے زائد کیسز نمٹائے تھے، ڈسڑکٹ جوڈیشری میں بیک لاک نیگیٹو کردیا ہے۔

قبل ازیں چیف جسٹس کو ویب سائٹ کے فیچرز کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں پہلی بار ڈسڑکٹ سطح پر عبوری حکم نامے بھی ویب سائٹ پر دستیاب ہونگے، ویب سائٹ میں کیسز اور ججمنٹس کی تلاش کے لیے خصوصی فیچرز بھی شامل ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ کورٹس کی تمام عدالتوں کے عبوری حکمنامے بھی ایک کلک پر دستیاب ہوں گے، کیسز کی تلاش ایف آئی آر نمبر کے اندراج سے بھی ممکن ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں