لاس اینجلس میں آگ کی تباہ کاریاں، ہالی ووڈ اداکاروں کے کروڑوں ڈالرز کے گھر جل کر خاک

آتشزدگی کے سبب رہائشی علاقے کی گلیاں مکمل طور پر مٹ چکی ہیں


ویب ڈیسک January 10, 2025

امریکی ریاست لاس اینجلس کے قریب جنگلات میں بھڑکنے والی ہول ناک آگ نے ہالی ووڈ کے معروف اداکاروں کی رہائش کے مہنگے علاقے پیسیفک پالیسیڈز کو جلا کر راکھ کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ آگ منگل کی صبح پیسیفک پالیسیڈز کے رہائشی علاقے میں لگی اور تیز ہواؤں کے باعث سے پھیلتی گئی۔ اس آگ کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد گھر اور کاروباری عمارتیں جل کر ختم ہوگئیں جبکہ نقصانات کا تخمینہ 50 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات جان گڈمین سمیت انتھونی ہاپکنز اور مائلز ٹیلر سمیت کئی فنکاروں کے کروڑوں ڈالرز کے مکانات آگ کی لپیٹ میں آکر مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے ہیں جس سے انہیں شدید مالی نقصان پہنچا ہے.

اس آگ کی تصاویر میڈیا میں گردش کر رہی ہیں جس سے آگ کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق رہائشی علاقے کی گلیاں مکمل طور پر مٹ چکی ہیں، ہلاکتوں کی تعداد 5 تک پہنچ چکی ہے، فائر فائٹرز پانی کی کمی اور دیگر مشکلات کے باوجود آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں