وہ دوسروں کو قریب نہیں آنے دیتے، سونو نگم کا اے آر رحمان کی شخصیت پر تبصرہ

رحمان کسی کے ساتھ زیادہ کھل کر بات نہیں کرتے، سونو

بھارت کے معروف گلوکار سونو نگم نے حال ہی میں موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان کی شخصیت کی خصوصیات پر روشنی ڈالی جو انہیں دوسروں سے منفرد بناتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سونو نگم نے کہا کہ ’رحمان ایک انتہائی پیشہ ور انسان ہیں اور وہ کبھی بھی ذاتی تعلقات کو اپنے کام پر اثر انداز نہیں ہونے دیتے‘۔

سونو نگم نے انکشاف کیا کہ رحمان نے انہیں اپنی پہلی فلم ’داؤد‘ کے گانے کی ریکارڈنگ کے دوران تخلیقی آزادی دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے آر رحمان عام طور پر لوگوں سے زیادہ تعلقات نہیں رکھتے اور اپنے کام میں مگن رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’رحمان کسی کے ساتھ زیادہ کھل کر بات نہیں کرتے۔ شاید اپنے پرانے دوستوں کے ساتھ کھلتے ہوں، لیکن میں نے ایسا کبھی نہیں دیکھا۔‘

سونو نگم نے یہ بھی بتایا کہ ’اے آر رحمان نہ تو کسی کے بارے میں برا بولتے ہیں اور نہ ہی کسی کا دل دکھاتے ہیں وہ ایک سادہ انسان ہیں۔ وہ اپنی توجہ صرف کام پر مرکوز رکھتے ہیں اور دوسروں کو قریب آنے نہیں دیتے‘۔

امریکا کے ایک دورے کے دوران سونو نگم نے رحمان کے ساتھ ہونے والی مختصر ملاقاتوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’رحمان نہ تو غیبت کرتے ہیں اور نہ ہی دوسروں کی زندگیوں میں دلچسپی لیتے ہیں‘۔

واضح رہے کہ اے آر رحمان کی ذاتی زندگی حال ہی میں اس وقت توجہ کا مرکز بنی جب انہوں نے اپنی بیوی سائرہ بانو سے 30 سالہ رفاقت کے بعد نومبر میں علیحدگی کا اعلان کیا۔

Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }