دنیا کی سب سے بڑی سینڈل تیار

یہ ریکارڈ فی الحال میکسیکو سے تعلق رکھنے والے کاریگروں کی ایک ٹیم کے پاس ہے 


ویب ڈیسک January 11, 2025

نائجیریا میں ایک شخص نے دنیا کی سب سے بڑی سینڈل تیار کرلی ہے۔
 

ایک برطانوی-نائیجیرین فیشن ڈیزائنر نے 10 فٹ، 4.2 انچ چوڑی اور 26 فٹ، 8.8 انچ لمبی سینڈل بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈز میں درخوات دائر کردی ہے۔

لز سانیا نے نائجیریا میں لیکی، لاگوس کے پکسل پارک میں دیوہیکل کلوگ طرز کے سینڈل کی تعمیر میں 72 گھنٹے گزارے۔

سانیا کی تیار شدہ سینڈل دنیا کی سب سے بڑی سینڈل کے طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں جمع کرا دی گئی ہے۔

یہ ریکارڈ فی الحال میکسیکو میں میونسپیو ڈی ساہایو سے تعلق رکھنے والے کاریگروں کی ایک ٹیم کے پاس ہے جس نے 10 فٹ، 1.65 انچ چوڑی اور 24 فٹ، 5.31 انچ لمبی روایتی سینڈل تیار کی تھی۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں