گستاخانہ فلم پر پابندی نہ لگانے پر امریکی سفیر کو ملک بدر کیا جائے وکلا کنونشن

نیٹو سپلائی روک دی جائے، یہ کھلی دہشتگردی اور اسلام کیخلاف سازش ہے، معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے


Numainda Express September 23, 2012
نیٹو سپلائی روک دی جائے، یہ کھلی دہشتگردی اور اسلام کیخلاف سازش ہے، معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے،منیر اے ملک، رشید رضوی ودیگر

ملک بھر کے وکلا رہنمائوں نے گستاخانہ فلم کو کھلی دہشتگردی قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گستاخانہ فلم پر پابندی نہ لگانے پر امریکی سفیر کو ملک بدر اور نیٹو سپلائی روک دی جائے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں وکیل رہنما منیر اے ملک اور رشید اے رضوی کی زیرِ صدارت منعقدہ آل پاکستان وکلا کنونشن میں وکلا رہنمائوں نے گستاخانہ فلم کے خلاف مذمّتی قرارداد منظور کرتے ہوئے اسے اسلام کے خلاف سازش قرار دیا۔ وکلا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کو اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں، بلوچستان اور کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلیے بھی قرارداد منظور کی گئی۔

وکلا رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اس وقت انتظامیہ کی جانب سے عدلیہ پر دبائو ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور عدلیہ کی حفاظت کیلیے ایک بار پھر وکلا کوآرڈینیشن کونسل کو فعال بنایا جا رہا ہے جس کا پہلا اجلاس 20اکتوبر کو راولپنڈی میں ہو گا۔ کنونشن کے آخر میں لاہور بار کے صدر چوہدری ذوالفقار علی نے اعلان کیا کہ سپریم کورٹ بار کے سابق صدر منیر اے ملک کی سر براہی میںا سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے دیگر ارکان میں رشید اے رضوی، حامد خان، چوہدری ذوالفقار علی، شیخ احسن ندیم، دائود کاسی، باز محمد کاکڑ، سعید اختر، محمودالحسن، محمود اشرف خان، نعیم الدین اور دیگر سینئر وکلا شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |