کیا وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلیے دستیاب ہوں گے؟

حسیب اللہ کے دائیں ہاتھ پر گیند لگنے کے بعد ڈاکٹر نے انہیں دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا تھا

لاہور:

پاکستانی کرکٹ فینز کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ نوجوان وکٹ کیپر حسیب اللہ  کے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے پہلے مکمل فٹ ہونے کا قوی امکان ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف  دوسرے ٹیسٹ کے پہلے  روز فیلڈنگ کرتے ہوئے حسیب اللہ  کے ہاتھ پر گیند لگ گئی تھی۔

 ذرائع کےمطابق حسیب اللہ کے دائیں ہاتھ کے ٹشوز متاثر ہوئے تھے، ان کے  زخم پر  ٹانکےلگانے کے بعد  ڈاکٹر نے دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا تھا۔

حسیب اللہ اب تیزی سے روبصحت ہیں اور امکان ہے کہ وہ ملتان میں 25 جنوری کو شیڈول دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوسکیں گے۔ 

Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }