پی سی بی ہال آف فیم میں مزید ستارے جگمگا اٹھے

ان نامور کھلاڑیوں کی شمولیت کے بعد پی سی بی ہال آف فیم میں کرکٹرز کی مجموعی تعداد 14 ہو گئی ہے


ویب ڈیسک January 11, 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2024 کے لیے ہال آف فیم کرکٹرز کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2024 کے لیے اپنے ہال آف فیم میں چار مزید کرکٹ لیجنڈز کو شامل کر لیا ہے۔ ان کرکٹرز میں مشتاق محمد، انضمام الحق، سعید انور، اور مصباح الحق شامل ہیں۔

ان نامور کھلاڑیوں کی شمولیت کے بعد پی سی بی ہال آف فیم میں کرکٹرز کی مجموعی تعداد 14 ہو گئی ہے۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے ان کرکٹ لیجنڈز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہال آف فیم میں شمولیت ان کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ چاروں کھلاڑی پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں اور ان کی شاندار کارکردگی نے کرکٹ کے میدان میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا۔

یاد رہے کہ پی سی بی ہال آف فیم میں پہلے سے شامل کرکٹرز میں عبدالقادر، اے ایچ کاردار، فضل محمود، حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم، وقار یونس، یونس خان، اور ظہیر عباس شامل ہیں۔ ان عظیم کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ کی بنیادوں کو مضبوط کرنے اور عالمی سطح پر اپنی پہچان بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں