کنگنا رناوت نے اپنی سب سے بڑی غلطی تسلیم کرلی

کنگنا نے کہا کہ انہوں نے کچھ معاملات کو معمولی سمجھا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم ’ایمرجنسی‘ سے متعلق اپنے فیصلوں میں غلطی کا اعتراف کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں کنگنا نے اس بات کا اعتراف  کیا کہ فلم کو سینما گھروں میں ریلیز کرنا ایک غلط فیصلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ فلم کو آن لائن پلیٹ فارم پر ریلیز کرنا زیادہ بہتر ہوتا، کیونکہ موجودہ حالات میں وہ فلم کی سینما ریلیز میں تاخیر سے وہ خوفزدہ ہیں۔

ایمرجنسی میں سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرنے والی کنگنا نے انکشاف کیا کہ سنٹرل بیورو آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) کئی ماہ سے فلم کی منظوری میں تاخیر کر رہا ہے، جس سے انہیں خدشہ ہے کہ فلم میں کیا کچھ حذف کر دیا جائے گا یا باقی رکھا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز سنسر شپ کے مسائل سے بچنے کا بہترین حل ہوتا، سنیما ریلیز سے بہتر تھا کہ وہ اسے آن لائن ہی ریلیز کردیتی۔

کنگنا نے مزید کہا کہ انہوں نے کچھ معاملات کو معمولی سمجھا، یہ سوچتے ہوئے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے دور میں فلم کی ریلیز آسان ہوگی۔ تاہم اب انہیں احساس ہورہا ہے کہ انہوں نے مختلف سطحوں پر غلط فیصلے کیے، جن میں فلم کی ہدایت کاری کرنا بھی شامل ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ مایوس تھیں لیکن حالات کا سامنا کیا۔ سنسر بورڈ کی ہدایت پر کچھ مناظر کو دوبارہ عکس بند کرنا پڑا، تاہم ان کا دعویٰ ہے کہ جو حذف کیا گیا، وہ حقیقت پر مبنی تھا اور اس کے شواہد موجود ہیں۔

 

Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }