منڈی بہاالدین؛ گھر میں آتشبازی کا سامان پھٹنے سے خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والے 4افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، 7 زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل

منڈی بہاالدین:

گھر میں آتش بازی کا سامان پھٹنے سے خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق منڈی بہا الدین کے علاقے کوٹ پھلے شاہ میں ایک گھر میں دھماکا ہوا، جس میں 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا آتش بازی کے سامان میں آگ لگنے کے باعث ہوا۔

واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور ایک بچی شامل ہے۔ دھماکے کی وجہ سے ملحقہ مکان کی چھت بھی گر گئی، جس کی وجہ سے بھی 2 خواتین جاں بحق ہوئیں۔

واقعے کے بعد امدادی کارروائی کے دوران لاشوں اور زخمیوں کو آر ایچ سی پاہڑیانوالی اور ٹی ایچ کیو اسپتال پھالیہ منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکے سے جاں بحق والے 4افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جب کہ 7 زخمی افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }