حکومت کو عمران خان کے ٹوئٹس سے تکلیف ہے، اپنی زبان درازی نظر نہیں آرہی، بیرسٹر سیف 

مذاکرات شروع ہونے کے بعد سے مریم نواز  پی ٹی آئی کے خلاف روزانہ بیان بازی کررہی ہے، مشیر اطلاعات کے پی

تمام تر رکاوٹوں کے باوجود عوام نے جلسے میں بھرپور شرکت کی، بیرسٹر سیف:فوٹو:فائل

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر  سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو عمران خان کے ٹوئٹ سے تکلیف ہے مگر اپنی زبان درازی نظر نہیں آرہی۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء روزانہ پی ٹی ائی کے خلاف پریس کانفرنسسز کررہے ہیں، مذاکرات شروع ہونے کے بعد سے مریم نواز  پی ٹی آئی کے خلاف روزانہ بیان بازی کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور پنجاب کے صوبائی وزراء نے بھی مذاکرات کے بعد بیانات کو زور دیا ہے،  وفاقی وزراء کے بیانات سے پہلے ہی غیر سنجیدگی عیاں تھی،  پی ٹی آئی ملک کے وسیع تر مفاد میں مذاکرات کے لئے راضی ہوئی ہے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ  وفاقی حکومت کو بھی وسیع تر مفاد مدنظر رکھ کر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیئے، پی آئی کے مطالبات آئین وجمہوریت کی بالادستی پر مبنی ہے۔

Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }