اکشے کمار کی نئی ہارر کامیڈی فلم بھوت بنگلہ کب ریلیز ہوگی؟

بھارتی اداکارہ ومیکا گابی بھی اکشے کے ساتھ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی


ویب ڈیسک January 11, 2025

بھارتی اداکارہ ومیکا گابی نے اکشے کمار کی آنے والی فلم ’بھوت بنگلہ‘ کے لیے شوٹنگ کا آغاز کر دیا ہے جو جلد بڑے پردے پر ہارر کامیڈی پیش کریں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار ان دنوں جے پور میں اپنی ہارر کامیڈی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اور ومیکا گابی بھی اس پر کام شروع کیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنا چہرہ چھپایا ہوا ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

اس سے قبل، فلم کی کاسٹ میں شامل سینئر اداکار پریش راول نے بھی فلم کے سیٹ سے اپنی اور اکشے کمار کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ جس سے مداحوں میں اس فلم کو لے کر تجسس مزید بڑھ گیا تھا کیونکہ پریش راول اور اکشے کی جوڑی کو بےحد پسند کیا جاتا ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اکشے کمار نے اپنی اس فلم کا پہلا پوسٹر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ ’بھوت بنگلہ‘ 2 اپریل 2026ء کو ریلیز کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں