عائشہ عمر نے کس عمر میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا؟
پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ صرف 8 سال کی عمر میں پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے ایک شو کی میزبانی کر چکی ہیں۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کے دوران عائشہ عمر نے اپنے شوبز کیریئر اور ذاتی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ 8 سال کی تھیں تو لاہور میں پی ٹی وی کے شو ’میرے بچپن کے دن‘ کی ایک سینئر میزبان کے ساتھ شریک میزبان تھیں۔