چھوٹی بچی پر ٹیٹو بنانے والے آرٹسٹ نے انٹرنیٹ پر نئی بحث چھیڑ دی

بچی ابتدا میں اپنی گردن پر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر کا ٹیٹو چاہتی تھی


ویب ڈیسک January 12, 2025

امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک ٹیٹو آرٹسٹ نے 9 سالہ بچی کے بازو پر امریکی پرچم کا ٹیٹو بنانے پر تنازع کھڑا کردیا ہے۔

یوما، ایریزونا میں بلیک اونکس ایمپائر ٹیٹو پارلر میں ٹیٹو آرٹسٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک پوسٹ آن لائن توجہ حاصل کر رہی ہے کیونکہ اس میں ایک نو سالہ لڑکی کو اپنے بازو پر ٹیٹو بنواتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ٹیٹو آرٹسٹ جو انسٹاگرام پر ’کٹزسوسا‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، کی شیئر کردہ پوسٹ نے انٹرنیٹ پر والدین کے رضامندی کے باوجود بھی نابالغوں پر ٹیٹو بنانے کے بارے میں ایک گرما گرم بحث کو جنم دیا ہے۔

آرٹسٹ کے مطابق لڑکی اور اس کے والدین خصوصی طور پر ٹیٹو بنوانے کے لیے دوسری ریاست ٹیٹو پارلر آئے تھے۔

بچی ابتدا میں اپنی گردن پر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر چاہتی تھی، لیکن سوسا نے مبینہ طور پر اسے بہتر حب الوطنی کی علامت پر قائل کرتے ہوئے اس کے بازو پر امریکی جھنڈا بنایا۔

سوسا نے کہا کہ اس نے ایک سال قبل لڑکی کے بازو پر ہلکا ٹیٹو بنایا تھا اور اسے کہا تھا کہ ایک سال بعد یہ سوچ کر آئے کہ کیا وہ واقعی اسے پکا بنوانا چاہتی ہے یا نہیں۔

لڑکی حال ہی میں اپنے والدین کے ساتھ اپنے امریکی پرچم کے ٹیٹو پر سرخ رنگ کا ٹچ اپ کروانے کیلئے واپس پارلر آگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں