یہ ایک مسلم شدہ حقیقت ہے کہ دیگر عوامل میں ایک غذا بھی ہے جو ہمارے مزاج اور رویے پر اثر انداز ہوکر بالواسطہ طور پر ہماری شخصیت کو متاثر کرتی ہے۔
تاہم اُن اثرات سے متعلق بہت کم لوگ واقف ہونگے۔ درج ذیل غذا سے متعلق چند شخصی اثرات کے حوالے سے بات کی جارہی ہے۔
ابتدائی خوراک
بچپن میں ایک صحت مند غذا شخصیت کی خصائص پر مثبت اثر ڈال سکتی ہے جیسے کشادگی، دیانتداری، اور گھُل مِل جانا۔ کم صحت مند غذا کو نیوروٹیسزم سے جوڑا جاسکتا ہے جو بے چینی اور افسردگی سے وابستہ ہے۔
غذا اور مزاج
زیادہ چینی اور پراسیسڈ فوڈز موڈ میں تبدیلی کا باعث بن سکتے ہیں، جبکہ غذائی اجزاء سے بھرپور خوراک موڈ کو بہتر رکھنے میں مدد کر سکتی ہے۔
آنتوں کی صحت
فائبر اور خمیر شدہ غذاؤں سے بھرپور خوراک صحت مند آنتوں کے مائکرو بایوم کو فروغ دیتی ہے جو اچھے موڈ میں کارآمد ہیں۔ ایسی خوراک اضطراب کو کم کر سکتی ہے اور علمی افعال کو بہتر بنا سکتی ہے۔
دماغی افعال
مائیکرو نیوٹرینٹس سے بھرپور متوازن غذا جیسے مچھلی وغیرہ کم جارحانہ رویے سے منسلک پائی گئی ہے۔
ذائقہ کی ترجیحات
کچھ مطالعات نے ذائقہ کی ترجیحات کو شخصیت کی خصوصیات سے جوڑا ہے۔ مثال کے طور پر ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ جو لوگ اسٹرانگ ذائقے کو ترجیح دیتے ہیں وہ Machiavellianism، سائیکوپیتھی، نرگسیت اور اداسی کے پر زیادہ اسکور کرنے کا امکان رکھتے ہیں۔
تاہم یہ پہلو بھی واضح رہے کہ شخصیت کی تشکیل میں جینیات، پرورش/تربیت اور زندگی کے تجربات بھی کارفرما ہوتے ہیں۔