ساڑھے 4 سال بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے یورپ کے اہم شہر پیرس کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر دیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ تاریخی لمحہ پیرس ایئرپورٹ پر پرواز کے استقبال کی خصوصی تقریب کے ساتھ منایا گیا، پیرس سے پی آئی اے پرواز پی کے 750 صبح آٹھ بجے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی، پروازوں کی بحالی پر مسافروں کا خوشی کا اظہار کیا۔
پیرس سے واپسی کی پرواز پی کے 750 پیرس کے مقامی وقت کے مطابق رات 8 بج کر
32 منٹ پر اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی اور صبح 7 بج کر 20 منٹ پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔
پرواز سے 312 مسافروں اور کریو اسلام آباد پہنچا، اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے عملےنے مسافروں کا استقبال کیا گیا۔
مسافروں نے خوشی کا اظہار کیا کہ انہیں دوبارہ براہ راست فلائٹ کی سہولت میسر آئی ہے،
چار سال بعد خوش آئند آغاز پر مسافروں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
پی آئی اے کی یہ بحالی قومی ایئرلائن کی بین الاقوامی سطح پر اپنی ساکھ بہتر کرنے اور یورپ میں اپنی سروسز کو دوبارہ مستحکم کرنے کی کوششوں کا ایک اہم حصہ ہے۔ مسافروں کا ردعمل