کراچی:
گورنر ہاﺅس کراچی میں تاریخ ساز پہلی گورنرز سمٹ منعقد ہوئی جس میں چاروں صوبوں کے گورنرز نے شرکت کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تقریب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان، خیبر پختونخوا کے گورنرفیصل کریم کنڈی بھی موجود ہیں، بلوچستان کے گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل اور گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ بھی شریک تھے۔
تقریب میں ملکی معاملات پر مختلف امور پر بات کی گئی اور گورنرز نے خطابات کیے۔