مقامی اور عالمی مارکیٹ میں آج سونا کتنا مہنگا ہوا؟
مقامی اور عالمی مارکیٹ میں آج سونا مزید مہنگا ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14ڈالر کے اضافے سے 2690ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہوگیا۔
مقامی مارکیٹں میں ہفتے کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1400روپے کے اضافے سے 280800روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1201روپے کے اضافے سے 240741روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3350روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2872.08روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔