غزہ میں لڑائی کے دوران 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، 6 شدید زخمی

زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے، اسرائیلی فوج

شمالی غزہ میں لڑائی کے دوران 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور چھ شدید زخمی ہوگئے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ہفتے کے روز شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران چار اسرائیلی فوجی ہلاک اور چھ شدید زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

ہلاک ہونے والے فوجیوں میں 37 سالہ ریزرو سارجنٹ الیگزینڈر فیڈورینکو، 21 سالہ اسٹاف سارجنٹ ڈینیلا ڈیاکوف، 19 سالہ سارجنٹ یہو مایان اور 19 سالہ سارجنٹ ایلیو استوکر شامل ہیں۔

چھ زخمی فوجیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، حماس کے خلاف زمینی کارروائی میں مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 402 ہوگئی۔

اسرائیلی فوج کے مطابق فوجیوں کو شمالی غزہ کے علاقے بیت حنون میں حماس کے مسلح مزاحمت کاروں نے پہلے نصب دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا پھر ان پر فائرنگ بھی کی گئی۔

اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کے شمال میں حماس کے خلاف اپنی کارروائی کو تیز کر دیا ہے، یہ آپریشن گزشتہ اکتوبر سے جاری ہے۔

Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }