مصنفہ تہمینہ درانی کو فرانسیسی ایوارڈ ’آفیسر آف آرٹ ‘ سے نواز دیا گیا

فرانسیسی سفارتخانہ میں پروقار تقریب، تہمینہ درانی کی تحریر خواتین کی آزادی کی تحریک ہے،فرنچ سفیر


خالد محمود July 25, 2014
فرانسیسی سفارتخانہ میں پروقار تقریب، تہمینہ درانی کی تحریر خواتین کی آزادی کی تحریک ہے،فرنچ سفیر فوٹو؛فائل

فرانسیسی حکومت کی جانب سے معروف سماجی کارکن اور مصنفہ تہمینہ درانی کیلئے ادبی ایوارڈ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فرانس کے سفارتخانے میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی ۔اس موقع پرفرانسیسی سفیرنے تہمینہ درانی کوفرانسیسی ایوارڈ'آفیسر آف آرٹ 'دیا،اس موقع پرفرانسیسی سفیرکاکہناتھاکہ یہ فرانس کی تاریخی روایت ہے جو17ویںصدی سے جاری ہے اورآج ہم نے اس روایت کوبرقراررکھا ہے ۔انہوں نے کہاکہ خواتین کی ترقی، خواتین کوبااختیاربنانے اورسماجی حالات پرتہمینہ درانی کی کتابوں کا پہلی بار فرانسیسی زبان میں ترجمہ کیاگیا اور انکا یہ پیغام پوری دنیا تک پہنچا۔انہوں نے کہاکہ تہمینہ درانی کی تحریرخواتین کی آزادی کی تحریک ہے ۔

اس موقع پرایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے تہمینہ درانی نے کہاکہ خواتین کی ترقی اورسماجی شعبہ کی بہتری کے لئے پاکستانی خواتین کوبااختیاربنانا چاہتی ہوں ۔آئی ڈی پیزکے بچوں کے ہاتھوں میں گن نہیں کھلونے ہونے چاہیئں۔تہمینہ درانی نے کہاکہ آئی ڈی پیزکے بچوں کو کتابیں اورکھلونے دینے کی عالمی مہم چلاوں گی ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کوآزاداوربااختیاربنانے کے لئے کوشاں ہوں ۔پاکستان سمیت پوری دنیاکی مسلم خواتین احساس محرومی کا شکار ہیں ان کوایک پلیٹ فارم پرلاناہے، انکوفیصلہ سازی میںشریک کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ کوئی بھی بڑا فیصلہ ہوتاہے خواتین کسی میزپرنظرنہیں آتیں ۔ انکاکہنا تھاکہ 95 سال سے فلسطین65 سال سے کشمیرکا مسئلہ حل نہیں ہوا۔

اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیداروں کومستعفی ہوجاناچاہیئے۔انہوں نے کہاکہ آج فلسطین کے مسئلہ پردنیا نے آنکھیں پھیررکھی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بان کی مون سمیت عالمی طاقتوںکارویہ سب کے سامنے ہے ۔انہوں نے کہاکہ پوری دنیامیں مسلمان خواتین کوفیصلہ سازی میں بااختیار ہوناچاہئے۔آئی ڈی پیزکے بچوں کوکیرم'کھلونے ،لوڈو دینے کیلئے ایدھی فاؤنڈیشن سے ملکرمہم چلائیںگے ۔ انہوں نے کہ وہ مسلم دنیا کی ڈائریکشن تبدیل کرنے کا عزم رکھتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس اس کا فارمولاہے اورمیںجلداس کا اعلان کرونگی ۔تہمینہ درانی نے کہاکہ فرانسیسی حکومت اورسفیرکی مشکورہوں جنہوں نے یہ ایوارڈمجھے دیا۔اس موقع پرموجود افرادنے تہمنیہ درانی کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ان کے عزم اور آئندہ کے وژن کوسراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |