ٹھنڈے پانی سے غُسل، حیرت انگیز طبی فوائد کا حامل
سرد موسم اور اس میں ٹھنڈا پانی، کئی لوگوں کو یہ سُن کر ہی سردی لگنا شروع ہوجاتی ہے۔
لیکن اگر آپ ہمت کرکے ٹھنڈے پانی سے ہی نہائیں تو یہ گرم پانی سے کہیں زیادہ صحت بخش فوائد کا حامل ہے۔
1) بہتر گردشِ خون: ٹھنڈا پانی آپ کے جسم کو اپنے بنیادی درجہ حرارت کو برقرار رکھنے کے لیے خون کی روانی کو تیز کرتا ہے جس سے خون کی گردش بہتر رہتی ہے۔
2) قوتِ مدافعت: ٹھنڈا پانی آپ کے جسم میں مدافعتی خلیوں کی مزید پیداوار کو فروغ دے کر عام بیماریوں سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔
3) سوزش میں کمی: ٹھںڈا پانی سوزش کو کم کرنے، سوجن اور جوڑوں کو پرسکون کرنے میں مدد کرتا ہے۔
4) میٹابولزم میں اضافہ: سرد درجہ حرارت آپ کے brown fat کو متحرک کرتا ہے جو بدلے میں میٹابولک ریٹ کو بڑھاتا ہے۔
5) بہتر موڈ: ٹھنڈے پانی سے ہوشیاری، وضاحتی علمی صلاحیت اور توانائی کی سطح بڑھتی ہے۔
6) جسم کی چربی میں کمی: ٹھنڈا پانی جسم کی چربی اور خون میں گلوکوز کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
7) بالوں کی صحت: ٹھنڈا پانی cuticles کو بند کر کے آپ کے بالوں میں چمک اور طاقت بڑھاتا ہے۔
اگرچہ ٹھنڈے پانی سے نہانے کے کافی فوائد ہیں لیکن بعض مخصوص طبی علامات والے لوگوں کو اس سے پرہیز کرنا چاہیے۔