پشپا 2 بھگدڑ کیس: الو ارجن کو بڑا ریلیف مل گیا، پابندیاں ختم

سپر اسٹار الو ارجن کو عدالت کی جانب سے متعدد پابندیوں سے چھوٹ مل گئی


ویب ڈیسک January 12, 2025

بھگدڑ کیس کے بعد گرفتار تلگو سپر اسٹار الو ارجن کو عدالت کی جانب سے متعدد پابندیوں سے چھوٹ مل گئی۔

حیدرآباد: مشہور فلم پشپا 2 – دی رول کے پروموشن کے دوران پیش آنے والے سندھیا تھیٹر بھگدڑ کیس میں گرفتار تلگو سپر اسٹار الو ارجن کو عدالت نے بڑی ریلیف دے دیا ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق، اداکار کو ہر اتوار چکڑاپلی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ کرنے کی پابندی سے چھوٹ مل گئی ہے۔

عدالت نے ان کے سفر پر عائد پابندیوں میں بھی نرمی کر دی ہے، اور اب الو ارجن کو بیرون ملک سفر کی اجازت دی گئی ہے۔

الو ارجن کی قانونی ٹیم نے اداکار کی سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت سے درخواست کی تھی، جس پر غور کرتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا گیا۔

پشپا 2 – دی رول کی پروموشن کے دوران، سندھیا تھیٹر کے باہر مداحوں کے ساتھ ملاقات کے دوران بھگدڑ مچ گئی تھی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہوا۔

عدالت نے الو ارجن کو متاثرہ خاندان کے طبی اخراجات اور دیگر مالی مدد کے لیے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

اداکار کی گرفتاری اور ان کے گھر پر حملے کے بعد ان کی اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت کے حوالے سے خدشات مزید بڑھ گئے تھے۔

ان تنازعات کے باوجود، پشپا 2 – دی رول، جس میں راشمیکا مندنا اور فہد فاضل بھی شامل ہیں، سال کی سب سے بڑی بلاک بسٹر فلم بن گئی۔ فلم کی ہدایتکاری سکمار نے کی ہے اور اسے میتری مووی میکرز نے پروڈیوس کیا ہے۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں