پاکستان میں حکومت اور اپوزیشن امریکا کی طرف دیکھ رہی ہے، امیر جماعت اسلامی

مسلم لیگ (ن)، پی پی پی اور پی ٹی آئی نے آئی پی پیز پر دست شفقت رکھا ہے، حافظ نعیم الرحمان


ویب ڈیسک January 12, 2025
فائل: فوٹو

لاہور:

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت اور اپوزیشن کی سیاسی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں امریکا کی طرف دیکھ رہی ہیں۔

لاہور میں منصورہ سے جاری بیان کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امریکا انسانیت اور جمہوریت کا دشمن ہے، اسرائیل کی غزہ میں جاری نسل کشی کو واشنگٹن کی پشت پناہی حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اسلامی ممالک کے حکمرانوں، ڈکٹیٹروں اور بادشاہتوں کو سپورٹ کرتا ہے اور بدلے میں ڈکٹیٹر امریکی مفادات کا تحفظ کرتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حکومت اور اپوزیشن امریکا کی طرف دیکھ رہی ہے لیکن جماعت اسلامی ملک میں جمہور کی حکمرانی کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کے حقوق کے لیے احتجاجی تحریک کو ازسر نو منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 17جنوری کو بجلی ٹیرف میں کمی کے لیے ملک گیر مظاہرے ہوں گے، آئی پی پیز کے نام پر حکمرانوں نے ملک کو لوٹ لیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئی پی پیز پر دست شفقت رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں