بی جے پی کے حامی دیواجیت سائیکیا بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ مقرر

دیواجیت کو بی سی سی آئی کا سیکریٹری بھی منتخب کیا گیا ہے، کرکٹ بورڈ کا اعلامیہ جاری


ویب ڈیسک January 12, 2025
فوٹو فائل

بھارت کی حکمراں جماعت سے قریبی تعلقات رکھنے والے دیواجیت سائیکیا کو بھارتی کرکٹ بورڈ کی سربراہی سونپ دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کھلاڑی اور ایڈوکیٹ دیواجیت سائیکیا کو اتوار کے روز بورڈ آف کنٹرول برائے کرکٹ (بی سی سی آئی) کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

دیواجیت بی سی سی آئی سربراہ کیلیے واحد امیدوار تھے۔ اس کے علاوہ انہیں کرکٹ بورڈ کا سیکریٹری بھی منتخب کیا گیا ہے۔

55 سالہ سائیکیا جے شاہ کے بعد بی سی سی آئی کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سائیکیا کے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ گہرے اور قریبی تعلقات ہیں اور وہ اس سے قبل ایک کلب کے جنرل سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق بی سی آئی سربراہ اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں