ویڈیو: پاکستانی نوجوان کی مہارت، کمبل کے سائز کی 12 فٹ گول روٹی بناکر سب کو حیران کردیا

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو کو 13 کروڑ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں


ویب ڈیسک January 13, 2025

پاکستانی نوجوان نے کمبل جتنی 12 فٹ لمبی روٹی بنا کر سب کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوڈ وی لاگر صہیب اللہ یوسفزئی نے پاکستانی نوجوان کی روٹی بنانے کی ویڈیو شیئر کی جس کو 13 کروڑ 30 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

صہیب نے ویڈیو میں بتایا کہ نان بائی نے مہارت کے ساتھ آٹے کے پیڑے کی بیلا اور پھر اس کی 12 فٹ لمبی روٹی تیار کی۔

انہوں نے اس کو دنیا کی سب سے بڑے روٹی قرار دیا جس میں نان بائی کو مہارت کے ساتھ روٹی کو توے کی جگہ گول پر ڈالتے بھی دکھایا گیا ہے۔

نان بائی کی مہارت دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین ششدر رہ گئے اور انہوں نے اتنی بڑی روٹی بنانے کی تکنیک پر دلچسپ تبصرے کیے۔

ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا "مجھے وہ حصہ سب سے زیادہ پسند آیا جہاں یہ آٹا نان بائی کے بازو، چہرے، پاؤں اور بالوں سے ٹکرایا، اسی وجہ سے ذائقہ آتا ہے‘‘۔

ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ "یہ ہاتھ سے بنی ہوئی نہیں، بلکہ پیر سے بنی ہوئی روٹی ہے!"

کئی صارفین نے اتنی بڑی روٹی کے عملی استعمال پر بھی حیرانی کا اظہار کیا، کچھ نے اسے کمبل سے تشبیہ دی، تو کسی نے کہا کہ "گوگل بھی اس روٹی کے کیلوریز گننے میں ناکام ہو گیا۔"

ایک اور صارف نے مذاق میں کہا، "ویٹر، ایک روٹی اور 10 پلیٹ سالن لے آؤ۔"

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں