معروف بھارتی گٹارسٹ کی گھر سے لاش برآمد

پولیس نے گٹارسٹ کی موت کو خودکشی کا معاملہ قرار دیا ہے

معروف بھارتی گٹارسٹ اور بیسیسٹ چندر مولی بسواس اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 48 سالہ چندر مولی کی لاش اتوار کی شام کولکتہ کے علاقے ویلنٹن میں واقع ان کے گرائے کے گھر سے برآمد ہوئی۔ بینڈ ’گولوک‘ کے مرکزی گلوکار مہول چکرورتی جب چندر مولی کے گھر پہنچے  اتو ان کی لاش دیکھی اور پولیس کو اطلاع دی۔

مہول نے بتایا کہ چندر مولی صبح سے فون نہیں اٹھا رہے تھے، جس پر وہ فکر مند ہو گئے۔ ایک قریبی دوست کے ہمراہ ان کے گھر پہنچنے پر انہیں مردہ پایا ۔ مہول نے اس واقعے کو بنگال کی میوزک انڈسٹری کے لیے بڑا نقصان قرار دیا۔

پولیس کے مطابق، ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ چندر مولی مالی مسائل اور کئی سالوں سے ڈپریشن کا شکار تھے۔ ان کے رشتہ داروں اور دوستوں نے بھی ان کی ذہنی حالت کی تصدیق کی۔ جائے وقوعہ سے ملنے والے خودکشی نوٹ میں لکھا تھا کہ ان کی موت کا ذمہ دار کوئی نہیں۔ نوٹ کی تحریر کی تصدیق کی جا رہی ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

چندر مولی مشہور بینڈز ’فوسلز‘، ’گولوک‘، اور ’زومبی کیج کنٹرول‘ سے منسلک رہے اور شاندار پرفارمنس کے باعث بےحد مقبول تھے۔

فوسلز کی منیجر روپشا داس گپتا نے بتایا کہ چندر مولی 2000 سے 2018 تک بینڈ کے رکن رہے اور بعد میں صحت کے مسائل کی وجہ سے چھوڑ دیا۔ بھارتی میوزک انڈسٹری نے چند مولی کی موت کو ایک ناقابل یقین صدمہ قرار دیا ہے۔

Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }