معروف بھارتی اداکار کی اہلیہ نے اسلام قبول کرلیا

ساحل خان نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ ان کی اہلیہ اب مسلمان ہوچکی ہیں


ویب ڈیسک January 13, 2025

معروف بھارتی اداکار ساحل خان کی اہلیہ میلنا الیگژنڈر نے اسلام قبول کرلیا۔

دبئی میں مقیم بھارتی اداکار و ماڈل ساحل خان نے سوشل میڈیا پر اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کی اہلیہ اب مسلمان ہوچکی ہیں۔

ساحل خان نے اہلیہ کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیا ساتھ ہی خدا سے معافی مانگتے ہوئے دعا کی کہ وہ ان کی تمام عبادتیں اور دعائیں قبول کرے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Sahil Khan (@sahilkhan)

اداکار کے مداحوں کی جانب سے اسلام قبول کرنے پر ان کی اہلیہ کو مبارکباد دی جارہی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ان تصاویر میں ساحل خان کی اہلیہ ملینا کے ساتھ ساتھ مداحوں کی توجہ ساحل کی کلائی پر بندھی مشہور برانڈ کی گھڑی پر بھی بنی رہی جو کہ انتہائی قیمتی اور لمیٹڈ ایڈیشن ہے اس گھڑی کی قیمت 4 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

اداکار نے ایک اور پوسٹ میں اس گھڑی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنی پسندیدہ اور ڈیم واچ خرید لی ہے۔

  

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں