معروف بھارتی اداکار کی اہلیہ نے اسلام قبول کرلیا
معروف بھارتی اداکار ساحل خان کی اہلیہ میلنا الیگژنڈر نے اسلام قبول کرلیا۔
دبئی میں مقیم بھارتی اداکار و ماڈل ساحل خان نے سوشل میڈیا پر اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کی اہلیہ اب مسلمان ہوچکی ہیں۔
ساحل خان نے اہلیہ کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیا ساتھ ہی خدا سے معافی مانگتے ہوئے دعا کی کہ وہ ان کی تمام عبادتیں اور دعائیں قبول کرے۔