نیٹ فلکس پر جنوری 2025 کی 7 بہترین فلمیں! آپ کون سی دیکھیں گے؟

معروف پلیٹ فارم نے کئی پرانی کلاسک فلموں کے ساتھ نئی اور جدید فلموں کا اضافہ کیا ہے


ویب ڈیسک January 13, 2025

نیٹ فلکس نے نئے سال کی شروعات کے ساتھ فلموں کے شائقین کے لیے زبردست سرپرائزز پیش کیے ہیں۔ 

دسمبر 2024 کے آخر میں کچھ غیر متوقع فلموں کا اضافہ کیا گیا اور جنوری 2025 میں ریلیز ہونے والی فلموں کے ساتھ یہ مہینہ نیٹ فلکس کی تاریخ کا سب سے بہترین قرار دیا جا رہا ہے۔

مشہور فلموں کی فہرست میں شامل ہیں:

"ہورائزن: این امریکن ساگا - چیپٹر 1": کیون کوسٹنر کی ہدایت کاری میں ایک شاندار ویسٹرن فلم ہے۔

"ڈون: پارٹ ٹو": ڈائریکٹر ڈینس ویلنیوو کی سائنسی تخیلاتی شاہکار کا دوسرا حصہ ہے۔

"فریوسا: اے میڈ میکس ساگا": اینیا ٹیلر جوئے کی شاندار پرفارمنس کے ساتھ میڈ میکس سیریز کی ایک پری کوئل فلم ہے۔

"ان دی ہارٹ آف دی سی": کرس ہیمسورتھ کی مرکزی کردار میں 1820 کی وہیل مہم پر مبنی فلم ایک مہماتی فلم ہے۔

"ایرین بروکووچ": جولیا رابرٹس کی آسکر جیتنے والی پرفارمنس پر مبنی کلاسک فلم ہے۔

"میلنکولیا": لارس وون ٹرائر کی شاندار فلم جو زندگی کے فلسفے پر روشنی ڈالتی ہے۔

"80 فار بریڈی": چار بزرگ خواتین کی فٹ بال سے محبت پر مبنی دلچسپ کامیڈی فلم ہے۔

نیٹ فلکس نے کئی پرانی کلاسک فلموں کے ساتھ نئی اور جدید فلموں کا اضافہ کیا ہے۔ شائقین کو ان فلموں کی کہانیوں، ہدایت کاری اور شاندار اداکاری نے مسحور کر دیا ہے۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں