قدرتی وسائل کی نگرانی کیلیے مقامی الیکٹروآپٹیکل سیٹلائٹ17جنوری کو لانچ کیا جائےگا

قومی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے سپارکو سیٹلائٹ لانچ کے لیے تیارہے


اسٹاف رپورٹر January 13, 2025

ملک بھر میں قدرتی وسائل کی نگرانی کیلیے مقامی الیکٹروآپٹیکل سیٹلائٹ 17 جنوری کو لانچ کیا جائےگا۔

ترجمان سپارکو کے مطابق مقامی الیکٹروآپٹیکل سیٹلائٹ( ای او1 ) 17 جنوری کو لانچ ہونے والاہے، قومی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے سپارکو سیٹلائٹ لانچ کے لیے تیارہے۔

ای او1 سیٹلائٹ ڈیزاسٹر، رسپانس، زراعت اور شہری منصوبہ بندی میں مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جبکہ فوڈ سیکیورٹی اور واٹرمینیجمنٹ کی مدد کے لیے بھی استعمال میں لایاجاسکےگا۔

ترجمان سپارکوکے مطابق ای او1 سیٹلائٹ ملک بھر میں قدرتی وسائل کی نگرانی میں اضافہ کرےگا جبکہ پاکستان کے خلائی پروگرام اور ٹیکنالوجی ایج کو مضبوط کرےگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں