جاپان میں 6.9  شدت کا زلزلہ آنے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری

ملک کے مشرقی ساحلی علاقے میں زلزلے کے بعد جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی نے سونامی کی وارننگ جاری کردی


ویب ڈیسک January 13, 2025

TOKYO:

جاپان میں 6.9  شدت کا زلزلہ آنے کے بعد  سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔ 

عالمی میڈیا نے امریکی جیولوجیکل سروے کے حوالے سے بتایا ہے کہ جاپان  کے جنوب مشرقی میازاکی پریفیکچر( صوبے) کے علاقے کیوشو کے ساحل ساتھ لگنے والے سمندر میں مقامی وقت کے مطابق آج شام 7 بج کر 19 منٹ پر 6.9 شدت کا زلزلہ آیا جس کے بعد جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی نے علاقے میں سونامی کی وارننگ جاری کردی ہے۔

واضح رہے کہ نومبر 2024  میں جاپانی کے وسطی شمالی علاقے  میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں 6.4  شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں