پینسل سے بھی پتلا اوپو کا نیا فولڈ ایبل اسمارٹ فون

یہ ڈیوائس 2023 میں متعارف کرائی جانے والی اوپو فائنڈ این 3 کا تسلسل ہے


ویب ڈیسک January 13, 2025
اوپو فائنڈ این 5 ٹیزر

اسمارٹ فون کمپنی اوپو اپنے فائنڈ این 5 فولڈ ایبل کے لیے اپنی ٹیزر کمپین تیز کر رہی ہے۔

یہ ڈیوائس 2023 میں متعارف کرائے جانے والے اوپو فائنڈ این 3 کا تسلسل ہے جس کا صارفین کافی عرصے سے انتظار کر رہے ہیں اور اب اس کی فروری میں لانچ کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

پیٹ لاؤ کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جو اس فون کی خاصیت یعنی اس کی پتلی باڈی کی جانب اشارہ کرتی ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم وئیبو کے مطابق لانچ کے بعد اوپو فائنڈ این 5 مارکیٹ میں سب سے مہین فلیگ شپ فولڈ ایبل ہوگا۔

اس وقت یہ ریکارڈ اونر کا میجک وی تھری رکھتا ہے جس کی موٹائی 4.35 ملی میٹر ہے۔اس کا مطلب ہے کہ اوپو کا فون کچھ ملی میٹر مزید کم ہوگا۔

تازہ ترین لیکس کے مطابق فائنڈ این 5 میں کوالکوم کا اسنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ چِپ سیٹ، تین 50 میگا پکسل ریئر کیمرا اور 80 واٹ وائرڈ اور 50 واٹ وائرلیس چارجنگ کی سپورٹ کے ساتھ 5900 ایم اے ایچ بیٹری کے فیچر شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں