ٹام کروز اور جانی ڈیپ سے بھی زیادہ دولت کمانے والا اداکار کون ہے؟

اس ہالی ووڈ اداکار کی عمر 76 سال ہے


ویب ڈیسک January 14, 2025

ہالی ووڈ میں سب سے زیادہ مقبول اداکار ٹام کروز اور جانی ڈیپ جیسے اداکار ہیں اور ہمیں یہی لگتا ہے کہ یہ اداکار سب سے زیادہ کماتے ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں سب سے زیادہ کمانے والا اداکار جانی اور ٹام نہیں بلکہ کوئی اور ہے۔

غیر میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک 76 سالہ اداکار نے فلموں کے ذریعے 27.7 بلین ڈالرز کماتے ہوئے ٹام کروز، جانی ڈیپ، رابرٹ ڈاؤنی جونیئر اور دیگر کئی نامور ہالی ووڈ ستاروں کو کمائی کے میدان میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

گزشتہ تین دہائیوں سے یہ سپر اسٹارز ہالی ووڈ کے منظرنامے پر چھائے ہوئے ہیں، اور ان کی فلمیں باکس آفس پر کروڑوں ڈالرز کماتی ہیں، جبکہ ان کی مجموعی آمدنی اربوں میں ہے۔

ہم بات کر رہے ہیں سیموئل ایل جیکسن کی جن کی عمر 76 سال ہے اور وہ اب ہالی ووڈ انڈسٹری کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکار بن چکے ہیں۔ اگر ہالی ووڈ میں کمائی کو کامیابی کا معیار مانا جائے، تو وہ دنیا کے کامیاب ترین اداکار کہلائیں گے۔

سیموئل ایل جیکسن نے اپنے کیریئر کے دوران 66 فلموں میں مرکزی کردار ادا کیا، جن کی مجموعی باکس آفس کمائی 14.6 بلین ڈالرز ہے۔ اس کے علاوہ، ان کی 142 فلموں کی کل کمائی 27.7 بلین ڈالرز تک پہنچ چکی ہے، جن میں سے زیادہ تر مارول فلموں پر مشتمل ہیں۔

موازنہ کریں تو، ٹام کروز، رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، وین ڈیزل، اور کرس ہیمزورتھ نے 12 سے 14.3 بلین ڈالرز تک کمائے ہیں، جبکہ جانی ڈیپ بھی دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں میں شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں