پنجاب میں دھند کا راج، کراچی میں سردی کی شدت برقرار

18 سے 20 جنوری تک بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں حال ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک January 14, 2025

شہر قائد میں سردی کی شدت برقرار رہنے کے باعث آج کم سے کم درجہ حرارت 10.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ  5سے 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 جبکہ کم سے کم 10 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ آج ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 2 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کے باعث صبح اور رات کے وقت دھند کی شدت بڑھنے لگی ہے، دھند نے ہر چیز کو دھندلا کر رکھ دیا جس کے باعث ٹریفک کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 سے 20 جنوری تک بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں حال ہوسکتا ہے اور دوران پنجاب بھر میں بادلوں کے ساتھ ہلکی بارش کے امکان ہے۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں