پنڈت کے در پر حاضری کام نہ آئی! کوہلی بھٹے کی وجہ سے پھنس گئے

کوہلی اس فوڈ چین ون ایٹ کمیون کی شریک ملکیت رکھتے ہیں


ویب ڈیسک January 14, 2025

مسلسل خراب فارم اور پنڈت کے در پر حاضری دینے کے باعث تنقید کی زد میں رہنے والے بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نئی مشکل میں پھنس گئے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ سنیہا نے اپنی پوسٹ میں تصویر کے ساتھ لکھا کہ انہوں نے مینیو میں درج 525 روپے کی ایک ڈش کا آرڈر دیا، تاہم جب وہ پیش کی گئی تو وہ حیران رہ گئیں۔

اسٹار کرکٹر کوہلی اس فوڈ چین ون ایٹ کمیون کی شریک ملکیت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پڑھے لکھے کوہلی کو مسلسل خراب فارم نے پنڈت کے در پر پہنچادیا

طالبہ نے پوسٹ نے لکھا کہ ون ایٹ کمیون میں اس کے لیے 525 روپے ادا کیے، شیئر کی گئی تصویر میں ایک بھٹے کی چند سلائسز پلیٹ میں نظر آ رہی ہیں، جن کے ساتھ چٹنی بھی ہے جبکہ ڈش کو ہری پیاز سے گارنش کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کوہلی کو ''مسخرہ، جوکر'' کہنے کے بعد آسٹریلوی میڈیا نے تمام حدیں پار کردیں

اس مشہور ڈش کا نام پیری پیری کارن ربز تھا جسکا آرڈر دیا گیا تھا، جس کے ساتھ یہ بھی لکھا گیا تھا کہ آرڈر لہسن کی پیسٹ، پنیر اور ہری پیاز کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: کوہلی کِس بھارتی کرکٹر کے کیرئیر کو ختم کرنے کے ذمہ دار ہیں؟

طالبہ کی پوسٹ نے انٹرنیٹ پر کوہلی کے ناقدین کو ایک موقع دیا کہ انہیں مزید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

کچھ صارفی نے لکھا کہ ادا کی گئی رقم پیش ہوئی ڈش سے بہت زیادہ وصول کیے جارہے ہیں جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ یہ پیسے ڈش کے نہیں بلکہ محض ایک ماحول کے لیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں