لاہور میں شیشہ پارٹی کرنے پر 4 لڑکیوں سمیت 8 ملزمان گرفتار

ملزمان پلازہ الحفیظ ٹاور میں شیشہ پارٹی کر رہے تھے، پولیس


ویب ڈیسک January 14, 2025
فوٹو: فائل

لاہور:

گلبرگ پولیس نے خفیہ اطلاع پر شیشہ پارٹی پر چھاپہ مارکر 4 خواتین سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا گیا، ملزمان پلازہ الحفیظ ٹاور میں شیشہ پارٹی کر رہے تھے۔

ملزمان میں ابراہیم، علی، ریحان، عمر، آمنہ، حنا، وجیہہ اور اقراء شامل ہیں۔ ملزمان سے 2 حقے، شیشہ فلیورز اور ساؤنڈ سسٹم برآمد ہوا جس پر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ منشیات ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں