گورنر پنجاب کی ایک بار پھر اتحادی مسلم لیگ (ن) پر سخت تنقید

17 ہزار سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ کرکے تعلیم کو غریب کی پہنچ سے دور کردیا گیا،سردار سلیم حیدر

گورنر پنجاب نے صوبائی حکومت پر شدید تنقید کی—فوٹو: اسکرین گریب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ایک بار پھر مرکز میں اپنی پارٹی کی اتحادی جماعت اور اس کی صوبائی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے فتح جنگ اٹک میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کے دوران جوش میں آ گئے۔

انہوں نے کہا کہ آگر میں چپ رہوں اور حکومتی کاموں کی تعریفیں کروں تو مجھے 2، 4 سڑکیں مل جاہیں مگر میں غریب عوام کے حق کے لیے بولتا اور لڑتا رہوں گا، آگر میں مظلوم اور غریب کے حق کے لیے لڑر نہ سکوں تو مجھے گورنر ہاؤس میں رہنے کا حق نہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ 17 ہزار سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ کرکے تعلیم کو غریب کی پہنچ سے دور کردیا گیا، غریب عوام کے لیے اسکول ضروری ہے، سڑکیں نہیں۔

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ اتحادی ہونے کے باوجود غریب عوام کے حق کے لیے لڑ رہا ہوں اور اپوزیشن کا کردار ادا کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات خوش آیند ہے، ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے پی ٹی آئی کو بھی مذاکرات کو آگے لیکر بڑھنا چاہیے، پی ٹی آئی والوں کو انتشار کی سیاست ختم کرنی چاہیے۔

گورنر سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ورکرز ہمارا سرمایہ ہیں۔

Load Next Story