جائیداد کے تنازع پر والد کو قتل کرنے والا گرفتار

ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع استعمال کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا، پولیس


ویب ڈیسک January 14, 2025

راولپنڈی میں جائیداد کے تنازع پر والد کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم زاہد نے فائرنگ کرکے اپنے والد رشید کو قتل کردیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ چند روز قبل درج کیا گیا تھا۔ صدر واہ پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

ملزم نے جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کرکے اپنے والد کو قتل کردیا تھا۔ ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں