خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسم انتہائی سرد رہنے کا امکان

کالام میں درجہ حرارت منفی 7 ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات

خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اوربالائی اضلاع میں انتہائی سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آپر چترال ، آپر دیر ، کوہستان کے اضلاع میں موسم جزوی ابرالود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری جبکہ چار سدہ، نوشہرہ، مردان ، صوابی اور ڈیرہ میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

چترال ،دیر ،سوات اور دیگر بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں گزشتہ برفباری کے باعث تاحال بند ہیں جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کالام میں درجہ حرارت منفی 7، دیر، چترال منفی 4، پاراچنار منفی 3، سیدو شریف سوات اور مالم جبہ میں منفی ایک ریکارڈ کیا گیا۔

Load Next Story