پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس ضلع جیکب آباد سے سامنے آگیا

بچے میں معذوری کی علامات 27 دسمبر 2024 کو ظاہر ہوئیں، پولیو لیبارٹری

(فوٹو: فائل)

اسلام آباد:

سال 2024 کا 71 واں پولیو کیس سندھ کے ضلع جیکب آباد سے سامنے آگیا۔

پولیو لیبارٹری کے مطابق بچے میں معذوری کی علامات 27 دسمبر 2024 کو ظاہر ہوئیں، سال 2025 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم فروری کے پہلے ہفتے میں شروع کی جائے گی۔

 نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ والدین سے گزارش ہے کہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں، دسمبر میں منعقد ہونے والی پولیو مہم کے دوران 98 فیصد ہدف حاصل کیا گیا۔

 نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو مہم کے دوران 3 کروڑ 57 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

ماہرین صحت نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں کوتاہی نہ کریں تاکہ اس مہلک بیماری کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔

حکام نے جیکب آباد میں پولیو مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

Load Next Story