گجرات میں بچے کے بازو کاٹنے والا سفاک زمیندار 10 روزہ ریمانڈر پر پولیس کے حوالے

واقعہ پر شرمندہ ہوں لیکن جو کچھ بھی ہوا کھیل ہی کھیل میں ہوا، ملزم کا عدالت میں بیان


ویب ڈیسک July 25, 2014
ملزم غلام مصطفیٰ نے گجرات میں ٹرانسفارمر لگانے کے تنازعے پر 10 سالہ شہزاد تبسم کے دونوں بازو کاٹ دیئے تھے۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

ISLAMABAD: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے معمولی تنازعے پر بچے کے دونوں بازو کاٹنے والے زمیندار غلام مصطفیٰ کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم غلام مصطفیٰ عرف نومی کو گجرات میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزم غلام مصطفیٰ کا عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہنا تھا کہ بچے کے ہاتھ کاٹ کر مجھ سے بہت بڑی غلطی ہوگئی، میں اس واقعہ پر بہت شرمندہ ہوں۔ غلام مصطفیٰ نے اعتراف کیا کہ ٹرانسفارمر لگانے پر لڑائی شہزاد تبسم کے والد سے جھگڑا ہوا لیکن جو کچھ بھی ہوا وہ جان بوجھ کر نہیں کیا بلکہ کھیل ہی کھیل میں ہوا۔

واضح رہے کہ ملزم غلام مصطفیٰ نے گجرات میں ٹرانسفارمر لگانے کے تنازعے پر شہزاد تبسم کو ٹیوب ویل کے شافٹ میں پھینک دیا جس کے نتیجے میں بچے کے دونوں بازو کٹ گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں