لاس اینجلس آتشزدگی؛ انشورنس کمپنیوں کو کتنے ارب ڈالرز کا ناقابل یقین نقصان ہوا

لاس اینجلس کے جنگلات میں ایک ہفتے سے لگی آگ میں اربوں ڈالرز کا نقصان ہوچکا ہے


ویب ڈیسک January 14, 2025
لاس اینجلس آتشزدگی میں غیر بیمہ نقصاتات سمیت مجموعی نقصان 50 ارب ڈالر تک ہوسکتا ہے

لاس اینجلس کے جنگلات میں گھرے قیمتی اور مہنگی ترین پراپرٹی کے علاقے میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں انشورنس کمپنیوں کو بیمہ کنندگان کو 30 ارب ڈالر تک کی ادائیگی کرنا پڑ سکتی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اب تک تجزیہ کاروں نے تخمینہ لگایا تھا کہ نقصانات کے بدلے بیمہ ادائیگیاں 20 بلین ڈالرز تک ہوسکتی ہیں۔

تاہم آگ کے شمال مشرق میں برینٹ ووڈ تک پھیل جانے کے باعث ہونے والی مزید تباہیوں کے باعث بیمہ ادائیگیوں میں اضافہ 30 بلین ڈالر تک ہوسکتا ہے۔

خوفناک آتشزدی سے املاک اور جانی نقصان کا بیمہ کرنے والے عالمی ادارے بھی تباہی کے اثرات کو تسلیم کرنے لگے ہیں۔

جاپان کی ٹوکیو میرین ہولڈنگز انکارپوریشن نے کہا کہ متاثرین کو جلد از جلد انشورنس کلیم ادا کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

اب تک لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی خوفناک آگ میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 40 ہزار سے زائد ایکڑ پر پھیلی 12 ہزار مہنگی عمارتیں خاکستر ہوگئیں۔

علاوہ ازیں تجزیہ کاروں نے بیمہ شدہ نقصانات کا تخمینہ 10 بلین سے 30 بلین ڈالر کے درمیان لگایا جو کہ غیر بیمہ شدہ نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے تقریباً 40 بلین ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں