سام سنگ گلیکسی S25 سلم کی لانچ کے متعلق بری خبر

کمپنی کی جانب سے 22 جنوری کو ایک تقریب میں چار ڈیوائسز کو متعارف کرایا جانا تھا


ویب ڈیسک January 14, 2025

ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے اپنے گلیکسی ایس 25 سلم کی لانچ مئی تک مؤخر کر دی۔ کمپنی کی جانب سے 22 جنوری کو ایک تقریب میں چار ڈیوائسز کو متعارف کرایا جانا تھا۔

ان ڈیوائسز میں گلیکسی ایس 25، گلیکسی ایس 25+، گلیکسی س 25 الٹرا اور برانڈ نیو گلیکسی ایس 25 سلم شامل تھے۔ لیکن تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گلیکسی ایس 25 سلم کی رُونمائی کو مئی تک لیے مؤخر کر دیا گیا ہے۔

اس نئے فون کی موٹائی صرف 6.5 ملی میٹر ہوگی لیکن سائز مین یہ پلس اور الٹرا اسمارٹ فون ڈیوائس کی طرح بڑا ہی ہوگا۔ اس میں 6.6 انچ کی اے ایم او ایل ای ڈی پینل نصب ہوگا جو 1080 پی ریزولوشن سے زیادہ اور 120 ہرٹز ری فریش ریٹ رکھتا ہوگا۔

فون کے پتلے ہونے کا مطلب ہے کہ ممکنہ طور پر یہ نئی سلیکون کاربن بیٹری کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا جو وزن میں تو ہلکی ہوگی لیکن اس کی چارجنگ زیادہ ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں