یوگراج سنگھ نے ’باہوبلی‘ کو ’بیکار‘ اور ’تارے زمین پر‘ کو ’واہیات‘ قرار دے دیا

بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کے والد نے حالیہ انٹرویو میں اپنے سخت تربیتی اصولوں اور فلمی دنیا پر خیالات کا اظہار کیا


ویب ڈیسک January 14, 2025

معروف سابق کرکٹر اور کوچ یوگراج سنگھ، جو بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کے والد ہیں، نے حالیہ انٹرویو میں اپنے سخت تربیتی اصولوں اور فلمی دنیا پر خیالات کا اظہار کیا۔ 

یوگراج نے عامر خان کی مقبول فلم تارے زمین پر کو ’واہیات‘ اور بلاک بسٹر فلم باہوبلی کو ’بیکار‘ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "یہ سب فلمیں دیکھنے کے لائق نہیں ہیں۔"

یوٹیوب چینل انفلٹرڈ بائی سمتیش کو دیے گئے انٹرویو میں یوگراج نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے یوراج کی تربیت کے دوران سختی سے کام لیا، یہاں تک کہ یوراج کی رولر اسکیٹنگ کی دلچسپی کو ختم کرنے کے لیے ان کے اسکیٹس تک باہر پھینک دیے۔ ان کا کہنا تھا، "بچہ وہی بنے گا جو باپ چاہے گا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "تارے زمین پر جیسی فلمیں دیکھنے کا وقت نہیں، اور باہوبلی جیسی فلموں کا کوئی معیار نہیں۔" یوگراج نے بھارتی فلمی دنیا اور اداکاروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ رنویر سنگھ اور رنبیر کپور جیسے اداکاروں کو پسند نہیں کرتے۔

یوگراج نے اپنے پسندیدہ ہالی وڈ کلاسکس بین ہر اور دی گاڈ فادر کا ذکر کیا اور کہا کہ وہ پنجابی کرائم تھرلر کوہرا کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔

اپنے والد کے سخت رویے کے بارے میں یوراج سنگھ نے کئی بار بتایا کہ ان کے والد نے بچپن سے ہی انہیں سخت تربیت دی اور کرکٹ پر مکمل توجہ دینے کے لیے ان کی دیگر سرگرمیاں ختم کر دیں۔ یوراج نے کہا کہ ان کے والد کی سختی نے انہیں عالمی سطح پر کامیابی حاصل کرنے میں مدد دی۔

یوگراج نے اپنے پوتے، اورین، کے بارے میں بھی بتایا کہ وہ اسے پنجابی زبان سکھانے کے لیے سخت رویہ اپناتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا، "اب میں اور اورین پنجابی میں بات کرتے ہیں، اور مجھے اس پر فخر ہے۔"

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں